0
Thursday 2 Jan 2025 22:14

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1182012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش