QR CodeQR Code

ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

31 Dec 2024 00:31

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔ ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، قبضے سے 17 پاسپورٹس، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔ ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، قبضے سے 17 پاسپورٹس، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1181496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181496/ایف-آئی-اے-کی-کارروائی-انسانی-اسمگلنگ-میں-ملوث-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com