متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: بشارر الاسد کے بعد شام میں بدلتی ہوئی صورتِ حال
شام تاریخ کے ایک نئے دوراہے پر
سقوطِ دمشق کے بعد شام کا مستقبل
مہمان: انجنیئر سید علی رضا نقوی
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 29 دسمبر 2024
اہم نکات:
بشار الاسد کے بعد شام کی صورتحال اور اسرائیل کی شدید انداز میں پیشقدمی نے پوری امت مسلمہ کو پریشان کر دیا لیکن رہبر انقلاب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سوریہ کے جوان اسرائیل کو باہر نکالیں گے جو غیر یقینی محسوس ہو رہا تھا، موجودہ صورتحال میں رہبر معظم کی گفتگو کا تجزیہ و تحلیل
شام میں ترکی کے حمایت یافتہ الجولانی گروہ نے بہت کوشش کی کہ وہ جمہوریت پسندی اور جدت کا چہرہ اپنا سکیں، لیکن جس طرح مختلف مذاہب کے مقدس مقامات اور شام کے آنجہانی الاسد کے مقبرہ کو انہوں نے آگ لگائی ان کی حقیقت کا پول کھل گیا ہے
شام میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی کے مفادات کا میل جول نظر آرہا ، اس حوالے سے امت اسلامی کو کیا عکس العمل دکھانا چاہیے؟
اس حوالے سے اگر کوئی خاص بات یا اہم نکتہ بیان کرنا چاہیں تو ناظرین کیلئے بیان فرما دیں؟
خلاصہ گفتگو
مغربی میڈیا اپنے زہر آلود پراپیگنڈے کے ذریعے ایرانی پراکسی کی شکست بنانے کا جھوٹا تاثر بنانے کی کوشش کررہاہے
رہبرِ معظم نے پراکسی حکمت ِ عملی کی شدت سے تردید کی ہے۔
رہبرِ معظم نے یمن کی جدو جہد کو ایمان کے جذبہ سے معمور ہونے کی مثال دی ہے
حماس اور فلسطینی جدوجہد بھی انقلابِ اسلامی کے برپا ہونے سے پہلے جاری ہے
شامی عوام کا شامی حکومت کی تبدیلی میں کوئی رول نہیں یہ جنگجوکراۓ کے ٹٹو ہیں شیطانوں کی بی ٹیم جیسے داعش اور القاعدہ ہے ۔
شام میں بہت ساری متوازی قوتیں سابق صدر بشار سے پہلے ،دوران اور اب بھی سرگرم ہیں ان کی لگامیں بیرون ملک میں ہیں
ایک اسرائیلی فوج شامی علاقے میں درانداز ہو چکی ہے
دوسری قوت ہیت تحریر الشام الجولانی کی سربراہی جو اس وقت دمشق پر قابض ہے اس میں شامی اور بیرون ممالک سےمتعدد دہشت گرد گروہ شامل ہی
تیسری قوت شامی کردوں کی بڑی طاقت سیرین ڈیموکرٹیک فورس ہےجس کا پشت پناہ امریکہ ہے
چوتھی قوت پی کے کے ہے جو ترکی کے کردوں پر مشتمل ہے اسے بھی امریکہ اور اسرائیل کی سپورٹ حاصل ہے
امریکی سفارتی وفد نے دمشق کے صدارتی محل میں شامی باغی سربراہ احمد الشراء کے ساتھ پہلی ملاقات میں ان کی گرفتاری پر مقرر انعام ختم کر دیا
ابو محمد الجولانی شامی باغی سربراہ کے سر کی قیمت امریکہ نے مقرر کر رکھی ہے اسلئے الجولانی نے اپنا نام بدل کر نیا نام احمد الشراء رکھ لیا ہے مغربی عوام کو دھوکہ دینے کیلیے۔