0
Monday 30 Dec 2024 20:44

پاکستان جیمز اسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین تاریخی معاہدہ

پاکستان جیمز اسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین تاریخی معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان جیمز اسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن (PGMA) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے پر دستخط RCCI کے صدر عثمان شوکت اور PGMA کے چیئرمین ضیاء اللہ شاکر نے کیے۔ تقریب کے دوران عثمان شوکت نے منرلز سیکٹر کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ PGMA کے ساتھ مل کر قیمتی پتھروں اور معدنیات کی ایکسپورٹ بڑھانے، مشترکہ ایگزیبیشنز کے انعقاد، اور پالیسی میکنگ میں وفاقی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
 
ضیاء اللہ شاکر نے RCCI کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور PGMA کی فیڈرل لیول پر نمائندگی کو مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی نیشنل لیول پر خدمات پر روشنی ڈالی اور منرلز سیکٹر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ معاہدہ نہ صرف ملک بھر میں بلکہ گلگت بلتستان کے معدنی شعبے کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔ فارن انویسٹمنٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھروں اور معدنیات کی ایگزیبیشنز کا انعقاد اسلام آباد میں ممکن بنایا جائے گا، جس سے ملکی اکانومی کو فائدہ ہو گا۔
 
اس تاریخی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے منرلز سیکٹر میں ترقی کے نئے باب کھلنے کی امید ہے، جو معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل اور انٹرنیشنل انویسٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1181451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش