پاکستان جیمز اسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین تاریخی معاہدہ
30 Dec 2024 20:44
یہ معاہدہ نہ صرف ملک بھر میں بلکہ گلگت بلتستان کے معدنی شعبے کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گا۔ فارن انویسٹمنٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھروں اور معدنیات کی ایگزیبیشنز کا انعقاد اسلام آباد میں ممکن بنایا جائے گا، جس سے ملکی اکانومی کو فائدہ ہو گا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان جیمز اسٹون اینڈ منرلز ایسوسی ایشن (PGMA) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے پر دستخط RCCI کے صدر عثمان شوکت اور PGMA کے چیئرمین ضیاء اللہ شاکر نے کیے۔ تقریب کے دوران عثمان شوکت نے منرلز سیکٹر کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ PGMA کے ساتھ مل کر قیمتی پتھروں اور معدنیات کی ایکسپورٹ بڑھانے، مشترکہ ایگزیبیشنز کے انعقاد، اور پالیسی میکنگ میں وفاقی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1181451