0
Sunday 29 Dec 2024 22:38

گجرات میں ایک بار پھر زہریلی گیس نے 4 لوگوں کی جان لے لی

گجرات میں ایک بار پھر زہریلی گیس نے 4 لوگوں کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ گجرات کے بھروچ شہر میں ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایک کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے باعث 4 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کی رپوٹوں کے مطابق، گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے چار ملازمین کی موت ہو گئی۔ دہیج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بی ایم پاٹیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے گجرات فلورو کیمیکل لمیٹڈ (جی ایف ایل) کے ملازمین پروڈکشن یونٹ میں پائپ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ چاروں ملازمین کو بھروچ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے 3 کی موت اتوار (29 دسمبر) کی صبح 3 بجے کے قریب ہوئی، جب کہ ایک اور کی صبح 6 بجے موت ہوگئی۔

انسپکٹر بی ایم پاٹیدار نے کہا کہ ’’یہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔کمپنی کے سی ایم ایس پلانٹ کے تہہ خانے سے گزرنے والے پائپ سے گیس کے اخراج کی وجہ سے 4 ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں چاروں کی موت ہو گئی۔“ افسر نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت راجیش کمار (گجرات)، مدریکا یادو (جھارکھنڈ)، سشیت پرساد اور مہیش نند لال (دونوں اتر پردیش) کے طور پر ہوئی ہے۔ دہیج میں مقیم جی ایف ایل کے ڈپٹی جنرل منیجر جگنیش پرمار نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور مرنے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1181262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش