0
Wednesday 1 Jan 2025 23:36

 کرم، پارہ چنار، صدہ کے عوام کا حق ہے کہ انہیں جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل ہو، لیاقت بلوچ 

 کرم، پارہ چنار، صدہ کے عوام کا حق ہے کہ انہیں جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل ہو، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے، سیاسی استحکام کے بغیر اڑان دعوی اور خواب رہے گا۔ قومی ترقی اور معیشت کی حقیقی اڑان کے لیے مضبوط پر چاہئیں جو سیاسی استحکام، کرپشن کے خاتمہ، گڈ گورننس، انتخابی پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے ذریعے ممکن ہے۔ زراعت کی ترقی اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور استعمال ناگزیر ہے۔ صرف بیرونی سرمایہ کاری آزاد خودمختار معیشت کی ضامن نہیں ہوسکتی۔ دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام، سرمایہ کار، تاجر و صنعت کار کا ہر اعتبار سے تحفظ ناگزیر ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں پی پی پی حکومت کا کرم پارہ چنار میں بدامنی، دہشت گردی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج پر کریک ڈاون اور تشدد قابلِ مذمت ہے۔ پی پی پی اتحادی حکومت کا اہم حصہ اورخیبر پختونخوا میں گورنرشپ بھی ان کے پاس ہے۔ کرم، پارہ چنار، صدہ کے عوام کا حق ہے کہ انہیں جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل ہو۔ محبِ وطن شہریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کیا جائے۔ کرم میں امن کے لیے جرگہ کے فیصلوں میں بھی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ اِس غفلت کی وجہ سے سنی شیعہ اور اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ریاست انسانی مسائل حل کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 1181859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش