0
Thursday 26 Dec 2024 06:48

حماس کے ساتھ معاہدہ تسلیم نہ کرنے کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے نیتن یاہو کی جدوجہد

حماس کے ساتھ معاہدہ تسلیم نہ کرنے کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے نیتن یاہو کی جدوجہد
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر نے جمعرات کی صبح مذاکراتی ٹیم کے اراکین کی جانب سے افشا کی گئی معلومات پر، جن میں نتن یاہو اور وزیر جنگ اسرائیل کاتز کی جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کا انکشاف ہوا تھا، تنقید کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق قطر سے صیہونی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی واپسی کے بعد، بنیامین نتن یاہو کے دفتر نے افشا کی گئی معلومات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان میں کہا گیا کہ بہتر ہوگا کہ وہ افراد جو افشا شدہ معلومات کو شائع کر رہے ہیں، اپنی تمام تر توجہ مغویوں کی واپسی کے مشن پر مرکوز کریں۔ الجزیرہ چینل نے اس بیان کے حوالے سے اطلاع دی کہ وزیراعظم تمام مغویوں کی واپسی اور غزہ میں جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چند گھنٹے قبل نتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے مذاکراتی ٹیم کو واپس بلا لیا اور حماس پر معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔
خبر کا کوڈ : 1180584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش