0
Thursday 2 Jan 2025 00:16

ملتان، ایم ڈبلیو ایم نے ملتان میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا 

ملتان، ایم ڈبلیو ایم نے ملتان میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں دھرنے ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ملتان کے نواں شہر چوک پر آٹھ روز سے دیا جانے والادھرنا ختم کردیا گیا، پاراچنار کے محصورین کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا نواں شہر چوک پر دیا گیا تھا، دھرنے میں علمائے کرام، ذاکرین، واعظین، خطباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء سخت سردی کے باوجود مسلسل آٹھ دن تک دھرنے میں شریک رہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1181862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش