0
Wednesday 1 Jan 2025 23:20

کراچی میں قبرستانوں میں زائد رقم اور قبروں کو مسمار کرنیوالے مافیا کیخلاف کارروائی

کراچی میں قبرستانوں میں زائد رقم اور قبروں کو مسمار کرنیوالے مافیا کیخلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر قائد کے قبرستانوں میں زائد رقم اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے شہر خموشاں میں تدفین کے عوض زائد رقم وصول کرنے اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس کی روشنی میں سخی حسن قبرستان سے گورکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی اے ڈی سی ون سینٹرل عاصم میمن نے کی اور ٹیم میں ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم اے سی نارتھ ناظم آباد، ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد، ایس ایچ او شاہرا نور جہاں شامل تھے۔

کارروائی کا مقصد شہر کراچی کے لوگوں کیلئے اپنی لواحیقین کی تدفین کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ 14300 سے زائد رقم وصول کرنے والوں کی شکایت 39 13 پہ درج کرائیں۔ مئیر کراچی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ شہر کے قبرستانوں میں 25 سے 50 ہزار روپے مافیا کے لوگ قبر کے شہریوں سے وصول کر رہے ہیں، جس پر یہ کاروائی کا آغاز کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1181856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش