0
Wednesday 1 Jan 2025 23:07

فنڈ کیلئے کے پی اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ملازمین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

فنڈ کیلئے کے پی اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ملازمین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ
اسلام ٹائمز۔ فنڈ نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بلدیاتی ملازمین نے کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بلدیاتی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ فنڈز کی فراہم کے معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرگرمی نظر نہ آنے اور کسی حکومتی عہدے دار کے مذاکرات نہ ہونے پر بلدیاتی ملازمین نے اپنی دی گئی ڈیڈلائن پرعمل کیا اور آج یکم جنوری کو کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کرتے ہوئے خیبر روڈ کو بند کردیا۔

ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں ںے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی، ان کے وہاں سے نہ جانے پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی، مظاہرین تھوڑی دیر کے لیے وہاں سے منتشر ہوئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1181851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش