0
Wednesday 1 Jan 2025 23:24

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ اور کے پی کے سے استعفیٰ کا مطالبہ 

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ اور کے پی کے سے استعفیٰ کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پاکستان بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے دھرنے بھی آٹھویں روز میں داخل ہو گئے، دھرنے ملتان، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ جاری ہیں، ان دھرنوں سے تحریک حسینی پارا چنار کے صدر آغا تجمل حسین حسینی، ممتاز عالم دین علامہ گلفام ہاشمی، ذاکر اہلبیت شوکت رضا شوکت، قاضی وسیم عباس، ذاکر گوہر عباس، علامہ قاضی نادر حسین علوی، شاعر اہلبیت حشمت رضا بہلول، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر حسین انصاری، ذاکرہ سیدہ سرفراز نقوی، سید علی حسنین نقوی، خاور شفقت بھٹہ، علامہ مظہر صادقی، ذاکر اکبر زیدی، فخر نسیم صدیقی، رانا فیضان نے خطاب کیا۔ دھرنے کی قیادت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔

 اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کراچی پرامن دھرنوں پر دہشت گردی اور شرکا کو زخمی کرنے اور کیمپ جلانے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھر میں دھرنے پارا چنار سے یکجہتی کے لیے دئیے جا رہے ہیں، ہم بار بار حکمرانوں کو متوجہ کر رہے ہیں کہ اس کو مسلکی اور فرقہ ورانہ رنگ نہ دے، یہ بین الاقوامی سازش ہے امریکہ کو اڈے دینے کے لیے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پارا چنار کے راستے کھولے جائیں، ایسا نہ ہو کہ پارا چنار کے لوگ خود روڈ کی طرف چل پڑیں، وزیر اطلاعات کے پی کے ہوش کے ناخن لے اور زخم تازہ نہ کرے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی کے پی کے اور وزیراعلی سندھ مستعفی ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 1181857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش