0
Wednesday 1 Jan 2025 23:12

کرم امن معاہدے پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اعلان

کرم امن معاہدے پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات اور حکومت کی جرگہ کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر سیف نے کرم امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ضلع میں امن اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلے دستخط ہو گئے تھے جبکہ دوسرے فریق نے آج دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہو گئے ہیں، امن معاہدے کے دستخط پر اہلیانِ کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش