0
Thursday 26 Dec 2024 09:03

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا قائداعظم کو خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا قائداعظم کو خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے گذشتہ روز بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ غلام محمد صفی اور سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ قائداعظم ایک انتہائی زیرک اور دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی خاطر ایک علیحدہ وطن کیلئے مثالی جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہی نظریہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت اقلیتیں خاص طور پر مسلمان غیر محفوظ ہیں، بھارتی حکومت خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے اور جموں و کشمیر تقسیم ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ”کشمیربنے گا پاکستان“ ہر کشمیری کی آواز ہے۔ غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور وہ مشکلات کے باوجود عالمی فورموں پر کشمیرکاز کیلئے اپنی آواز بھرپور طریقے سے بلند کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1180525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش