0
Sunday 29 Dec 2024 20:15
ہماری سیاست کا محور کسی منصب کو حاصل کرنا نہیں ہے

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے، عبدالغفور حیدری

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد بانی کی رہائی ہے، بانی کے بغیر تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔ راہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ پرعمل کیا جاتا تو تباہی آجاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو آئینی عدالت کے قیام سے روکا، ہم نہ ہوتے تو حکومت تمام 56 ترامیم منظورکروا لیتی، تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان اختلافات کا پہا ڑحائل تھا، اپوزیشن میں آنے کے بعد ہم نے سیز فائر کا فیصلہ کیا۔

عبدالغفورحیدری نے کہا کہ تحریک انصاف شکر کرے ہم ان کے خلاف بات نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہئے، جنرل باجوہ نے ہمیں تحریک انصاف حکومت کے خلاف دھرنا دینے سے روکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت میں جانے کا فیصلہ غلط تھا، باجوہ سے کہا بانی پی ٹی آئی میں حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں، جنرل باجوہ نے کہا تحریک انصاف کی حکومت ہے اس لئے ان کے ساتھ ہوں، تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد جنرل باجوہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ عبدالغفورحیدری نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور کسی منصب کو حاصل کرنا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش