0
Wednesday 1 Jan 2025 12:38

جیلوں میں نادار قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

جیلوں میں نادار قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں اب کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں آپریشنل کر دی ہیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ مل رہی ہے۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اسیران کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیئے ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ہر منگل کے روز بیرکوں میں فری لیگل ایڈ سروس بارے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ بدھ کے روز نادار اسیران کی فہرست متعلقہ ضلع کی فری لیگل ایڈ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ان نادار اسیران کی اپنے وکیلوں سے ملاقات کا اہتمام کریگا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائے گا کہ فہرست میں دیئے گئے قیدیوں کو مفت وکیل کی سہولت دستیاب ہو، سپرنٹنڈنٹ جیل متعلقہ صدر بار کونسل کی مدد سے لیگل ایڈ کی فراہمی میں ہر رکاوٹ دور کرے گا۔ وکلاء کی عدم دستیابی پر متعلقہ ڈی آئی ریجن کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات کو مطلع کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بار کونسل کی مدد سے وکلاء کی فوری دستیابی یقینی بنائیں گے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک گزشتہ مہینے کا فری لیگل ایڈ ریکارڈ آئی جی آفس بھجوائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات ہر ماہ کی10 تاریخ تک محکمہ داخلہ کو صوبہ بھر کی حتمی رپورٹ بھجوائیں۔ ہر ماہ رپورٹ کیا جائے کہ کتنے اسیران کو فہرست کے مطابق فری لیگل ایڈ سروس ملی ہے۔ جن اسیران کو فری لیگل ایڈ نہیں مل سکی، اس کی وجوہات بیان کی جائیں، سیکرٹری داخلہ نے آئی جی جیل کو قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش