0
Wednesday 1 Jan 2025 15:28

سالِ نو کا پہلا دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

سالِ نو کا پہلا دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے اور نئے سال کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز 919 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 116046 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں بتدریج 1522، 1828 اور 2130 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 117257 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ انڈیکس کا ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کو عبور کرنا پی ایس ایکس کے ریکارڈ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش