0
Wednesday 1 Jan 2025 18:24

افریقی ملک زمبابوے میں سزائے موت کو ختم کرنے کے قانون کی منظوری

افریقی ملک زمبابوے میں سزائے موت کو ختم کرنے کے قانون کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے ملک میں سزائے موت کو فوری طور پر ختم کرنے والے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ منانگاگوا کا یہ اقدام دسمبر کے اوائل میں زمبابوے کی پارلیمنٹ کی جانب سے سزائے موت کو ختم کرنے کے حق میں ووٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں آخری بار 2005ء میں پھانسی دی گئی تھی لیکن اس کی عدالتیں قتل جیسے سنگین جرائم میں سزائے موت سناتی رہیں۔ زمبابوے کے وزیر انصاف و قانون زیامبی زیامبی نے کہا کہ سزائے موت کا خاتمہ قانونی اصلاحات سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انصاف اور انسانیت کی خدمت کی جانب حکومت کی کوششوں اور اُس کی سنجیدگی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے 113 ممالک جن میں افریقہ کے 24 ممالک بھی شامل ہیں نے سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش