0
Wednesday 1 Jan 2025 15:34

نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، بلاول زرداری

نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، سال 2025ء میں داخل ہوتے ہوئے ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں ملک سے غربت اور عدم مساوات کے خاتمے اور جہالت  کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی، قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کی طاقت اور حوصلے پر کام یقین ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ ہم چیلنجز پر قابو پا کر ایک ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے، جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہوگا، عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے پیپلز پارٹی اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آئیے نئے سال میں جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کیلئے ہماری وابستگی کی تجدید کریں، دُعاگو ہوں کہ 2025ء تمام پاکستانیوں کیلئے امن، صحت اور خوشحالی سے بھرپور سال ثابت ہو، عوام ایک دوسرے کا ساتھ  دینے اور بہتر کل کیلئے کوششیں جاری رکھیں، آئیں ہم سب مل کر 2025ء کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش