0
Wednesday 1 Jan 2025 19:12

پاراچنار اس وقت انسانی المیے سے گزر رہا ہے، کاظم میثم

پاراچنار اس وقت انسانی المیے سے گزر رہا ہے، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی کے صدر شور مچا رہے ہیں کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت سے الگ ہو جائے۔ ان کو کیا یہ بھی نہیں پتہ کہ ہم کے پی گورنمنٹ کا حصہ  نہیں ہے یا سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ نہ ہم کے پی کے حکومت کی کابینہ کا حصہ ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہے بلکہ اس حکومت کے خلاف پورے ملک میں ہم ہی دھرنا دے رہے ہیں۔ لاہور سے کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے کراچی تک ہم پاراچنار کے محاصرہ کے خلاف اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر برسر احتجاج ہے۔ انکی اپنی حکومت سے کراچی میں پاراچنار کے لیے دھرنا تک برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت مظاہرین پر طاقت کا بدترین استعمال کر کے شہید بی بی کی روح تک تڑپی ہو گی۔ پاراچنار کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار کے پی کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ہے۔

ان کا کہنا تھا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلی کے پی، گورنر کے پی، وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سنجیدہ ہو کر اس کا حل نکالے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس انسانی المیے پر سیاست ہو رہی ہے۔ اس بحران سے نکالنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی غفلت بھی سب سے سامنے ہے۔ سب مل کر ہمارا گھیراو کیا جا رہا ہے۔ ہمیں سیاسی مداریوں کی نوراکشی سے کوئی غرض نہیں ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔ یہ ثابت کیا جائے کہ ملک میں قانون کی رٹ قائم ہے۔ کوئی بھی خطہ ملک سے الگ نہ ہو۔ پاراچنار اسوقت انسانی المیے کا گزر رہا ہے۔ نہ خوراک ہے، نہ کفن ہے اور دیگر ضروریات زندگی۔ لیکن ذمہ داران ننھے منے بچوں کی شہادتوں کو بھی سیریس لینے کو تیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1181817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش