اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حادثہ یہ ہے کہ جرم کرنے کو سیاسی حق سمجھا جا رہا ہے، کسی کا گھر جلانا توڑ پھوڑ کرنا کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتا ہے۔ ملک محمد احمد نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔