QR CodeQR Code

سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی

29 Dec 2024 20:04

بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ سیاسی معاملات ہمیشہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں حادثہ یہ ہے کہ جرم کرنے کو سیاسی حق سمجھا جا رہا ہے، کسی کا گھر جلانا توڑ پھوڑ کرنا کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتا ہے۔ ملک محمد احمد نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہیں، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 1181235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181235/سیاسی-معاملات-ہمیشہ-بات-چیت-سے-حل-ہوتے-ہیں-سپیکر-پنجاب-اسمبلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com