0
Wednesday 1 Jan 2025 08:23

پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا محبتوں کا رشتہ ہے، انواارالحق

پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا محبتوں کا رشتہ ہے، انواارالحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا محبتوں کا رشتہ ہے اور پاکستان ہماری منزل ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا آزاد کشمیر کے حوالے سے بیانیہ تخریب کاری پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے شماری سے بھارت کے پروپیگنڈے کی حقیقت کھل کر سامنے آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الحاق پاکستان کے نظریے پر قائم ہیں اور کشمیر کی وحدت کو قائم رکھتے ہوئے حق خودارادیت لینے سے الحاق پاکستان کی منزل حاصل کرنی ہے۔ قوموں کی زندگی میں حریت کی داستان سالوں نہیں صدیوں کی بنیاد پر لکھی جاتی ہے۔ اگر مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارت قابض فوجیں نکالے تو دنیا کو علاقے کی اصل صورتحال کا ادراک ہو جائے گا کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی تخریب کاری کا ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوریت کبھی ڈی ریل نہیں ہوئی۔ نوجوان حقیقت پسندی کے قائل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران بھارت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے اربوں روپے کی فنڈنگ کی ہے۔ ہم نے کشمیر اور پاکستان کے رشتے کو کمزور کرنے کی بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔ بھارت کی بدنیتی کا ادراک ہے اور ہم اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرز کا احتجاج اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوتا تو مقبوضہ وادی میں خون کی ندیاں بہتیں، ہم نے مذاکرات سے مسائل کو حل کیا ہے۔ پرامن احتجاج کے حامی ہیں لیکن کسی کو انارکی کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1181742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش