تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
سقوط دمشق کے ساتھ ہی، ترک ماہرین اور سیاست دانوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اب انقرہ کو خطے کے چار دارالحکومتوں، یعنی باکو، دمشق، طرابلس اور دوحہ پر غلبہ حاصل ہوگیا ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے وارث کے طور پر، ترکیہ اس صلاحیت کو خطے میں اپنے جیو پولیٹیکل اور جیو اقتصادی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تقریباً دو دہائیاں قبل، جب ترکیہ یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے بے چین تھا، خارجہ پالیسی کے میدان میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ماسٹر مائنڈ، احمد داود اوغلو نے "اسٹریٹیجک ڈیپتھ" کے عنوان سے اپنے دیرپا کام کے نظریات کو نئے ویژن کے طور پر متعارف کرایا۔ انقرہ کے خارجہ تعلقات کے معمار احمد داود اوغلو کے خیال میں، ترکیہ کو اب "مغربی مدار میں درمیانی طاقت" کے طور پر نہیں بلکہ ایک بڑی یوریشین طاقت کے طور پر سامنے لایا جائے، جو اسے تاریخ میں سلطنت عثمانیہ اور ترک حکومتوں سے وراثت میں ملی ہے۔
بین الاقوامی سیاست میں ترکیہ کے مقام کی ایسی تعریف کے وجود نے سابق سوویت یونین سے آزاد ہونے والی نئی جمہوری ریاستوں اور مغربی ایشیاء کے عرب خطے کے نئے قائم ہونے والے ممالک کے ساتھ انقرہ کے نئے تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ترک ایک بار پھر عملیت پسندی اور لچک کے عناصر کو استعمال کرتے ہوئے شام میں ایک ناکام ریاست سے دمشق کے فاتح کے طور پر ابھرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسلامی بیداری یا "عرب بہار" کے آغاز کے ساتھ ہی ترکوں نے قطر اور اخوان المسلمین کے بلاک کے ساتھ مل کر اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور لیبیا سے خلیج فارس کے علاقے تک اپنے اثر و رسوخ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے تاریخی اثر کو بحال کرنے میں ترکوں کی پہلی بغاوت کی ناکامی نے انہیں درمیانی مدت میں مختلف پاور بلاکس کے ساتھ "تناؤ پیدا کرنے" کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا۔
مزاحمت کے بلاک اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اور یوکرین میں پیش رفت نے انقرہ کی موقع پرستی اور شامی اپوزیشن اور مسلح باغیوں کو شام میں مساوات کو بدلنے اور بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے واقعات کو اخوان کے بلاک کے عروج کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس سے خطے کی جغرافیائی سیاست میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ لبنان، صیہونی حکومت اور امریکہ میں جنگ بندی کے اعلان کے صرف ایک دن بعد، اسد حکومت کے خاتمے جیسے مشترکہ مفادات اور تحریر الشام کی قیادت میں مسلح اتحاد کی کامیابی ترکیہ کی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ شامی فوج کے خاتمے کے ساتھ ہی شامی اپوزیشن نے جس طرح حماۃ، درعا، السویدہ، القنیطار اور دمشق کے شہروں پر تیزی سے کنٹرول حاصل کر لیا، وہ اتفاقی امر نہیں ہے۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ سقوط دمشق سے چند ہفتے قبل شامی اپوزیشن کی بعض فورسز اور ترک فوج کے درمیان انقرہ کی جانب سے اسد حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کی وجہ سے باقاعدہ تصادم ہوا تھا۔
مزاحمت کا بلاک اور عرب قدامت پسند بلاک، روس اور چین جیسے عالمی کھلاڑیوں کے تعاون سے، براہ راست شام کی مساوات میں داخل ہوسکتے ہیں اور اپنے مفادات کے حق میں کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا جولانی سے ملنا اور بات کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ عین اسی وقت جب انقرہ کے حکام جولانی سے بات چیت کر رہے تھے، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے 1974ء کے معاہدے کو منسوخ کرنے اور گولان کی پہاڑیوں کے بقیہ تیسرے حصے پر قبضے کا اعلان کیا۔ صہیونی جنگجو اس جرم پر نہیں رکے اور انہوں نے شام کے تمام فضائی، سمندری، میزائل اور دفاعی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے 500 سے زیادہ حملے کیے۔ آج صہیونی ٹینک القنیطرہ صوبے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔
دمشق کے زوال کے ساتھ ہی ترک ماہرین اور سیاست دانوں نے خطے کے چار دارالحکومتوں یعنی باکو، دمشق، طرابلس اور دوحہ پر انقرہ کے تسلط کا اعلان کیا۔ سلطنت عثمانیہ کے وارث کے طور پر، ترکیہ اس صلاحیت کو خطے میں اپنے جیو پولیٹیکل-جیو اقتصادی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آج، "ترک حکومتوں کی تنظیم" کے نام سے ایک سیاسی-ثقافتی-اقتصادی اتحاد تشکیل دے کر، ترکیہ Mossom کے ذریعے چین کو وسطی ایشیاء، جنوبی قفقاز اور اناطولیہ سے یورپی براعظم تک "آئرن کوریڈور" سے جوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ترکوں نے عراق، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مل کر IMAC کے تکمیلی راستے، "ترقی کی سڑک" کی نقاب کشائی کی تھی۔ خطے میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے امریکہ، چین اور روس کے خلاف اس ملک کی سودے بازی کی طاقت بہت بڑھ جائے گی۔
دوسرے الفاظ میں، حالیہ پیش رفت نے ترکیہ کے جغرافیائی سیاسی وزن میں اضافہ کیا ہے اور یہ ملک مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ کن طاقتوں میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مغربی ایشیائی خطے کے بایو پولیٹیکل تجربے میں محققین اور تجزیہ کاروں کے لیے یہ سبق موجود ہے کہ فتوحات اور شکستوں کا عمل کوئی ابدی عمل نہیں ہوتا اور بعض اوقات یہ مختصر عرصے میں تبدیل بھی ہوسکتے ہیں۔ اس بنیاد پر اگر ترکیہ، قطر بھائی چارے کا محور خطے میں اپنی مہم جوئی کے تجربے کو دہرانا چاہے گا اور اس سے پہلے کہ ایران کے اسٹریٹیجک مفادات خطرے میں پڑ جائیں، مصر، اردن اور یہاں تک کہ متحدہ عرب جیسے ممالک بھی بری طرح متاثر ہونگے۔ ایسی صورت حال میں مزاحمت کا بلاک اور عرب قدامت پسند بلاک، روس اور چین جیسے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے شام کے معاملات میں براہ راست داخل ہو کر اپنے مفادات کے حق میں کھیل کا میدان بدل سکتا ہے۔ اس منظر نامے کا ادراک رکھنے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس صورت میں انقرہ ایک بار پھر میدان میں سب سے بڑا ہارنے والا عنصر ہوگا۔