اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مظلوم عوام اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مرکزی امام بارگاہ باری شاخ گوٹھ غوث بخش گولہ میں آج پانچواں روز بھی دھرنا جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء سے صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نمائش چورنگی پر پرامن دھرنے کے شرکاء پر آنسو گیس اور گولیان چلائی گئی۔ جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جب تک پاراچنار کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہم دھرنے پر بیٹھے رہے گے۔ انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں جاری دھرنوں میں شرکت یقینی بناتے ہوئے پاراچنار کے مظلومین کی حمایت کرے۔