اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کو طاقتور حلقوں کی تائید حاصل ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حامد رضا نے انکشاف کیا کہ آج صبح ان کے اکاؤنٹ سے یہ بیان انہوں نے خود پوسٹ نہیں کیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت کو فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومت کو طاقتور حلقوں کی تائید حاصل ہے۔ کیا ان کا اکاؤنٹ بھی باہر سے آپریٹ ہوتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں حامد رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی پوسٹ چلاتی ہے۔