اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں دربار حضرت یوسف شاہ گردیز کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد روشن علی گردیزی کی والدہ کی رسمِ قل میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے سید روشن علی گردیزی، سید محمد راجو شاہ گردیزی اور سید رمضان شاہ گردیزی سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس سے قبل مولانا سخاوت علی قمی نے خظاب کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب، ملکی ترقی و استحکام اور شہدا کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔ رسم قل میں سابق سفیر سید ذوالفقار حیدر گردیزی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، سابق صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی، سید مظہر عباس گردیزی، سید جواد مرتضی نقوی، سلمان خاکوانی، نعیم خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔