0
Sunday 5 Jan 2025 22:38

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے بگن بازار میں فائرنگ کے واقعے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 30 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے بگن بازار میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور کانوائے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ دہشگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 25 سے 30 دہشت گردوں نے کانوائے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقدمے میں اقدام قتل، و دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ڈی سی کانوائے پر حملے کا مقدمہ ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بگن بازار میں امداد اور خوراک لے جانے والے کانوائے سے قبل مظاہرین نے دھرنا دیا ہوا تھا، جن سے مذاکرات کیلیے ڈپٹی کمشنر پہنچے تو اُن پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ اُن کے ہمراہ پولیس اہلکار اور ایف سی کے جوان موجود تھے وہ بھی زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے علی زئی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد سب کو مزید علاج کیلیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش