0
Sunday 5 Jan 2025 22:25

بلوچستان کے عوام کو تعلیم، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان

بلوچستان کے عوام کو تعلیم، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل عوام اور دولت کو لٹیروں سے آزاد کرائیں گے۔ عوام ساتھ دیں تاکہ ایک لاکھ افراد کوئٹہ میں جمع کرکے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اور ملت دشمنوں سے وسائل، حقوق اور دولت لے کر عوام پر خرچ کریں۔ بلوچستان کے لوگ ان ظالموں کی وجہ سے اندھیروں میں علاج تعلیم اور ترقی سے محروم ہیں۔ تعلیمی اور صحت کے ادارے تباہ ہیں، معیاری تعلیم، علاج اور ترقی و خوشحالی پر بلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے۔ حکومتوں کے ساتھ میڈیا اور قومی جماعتیں بھی ہماری پسماندگی غربت اور مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں اسلحہ، چیک پوسٹ، سیکیورٹی فورسز نہیں، تعلیم، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے۔ امن کے نام پر اسلحہ برداروں نے وسائل پر قبضہ اور مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش