اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے یوٹرن لے لیا، عوامی نمائندوں کو محکمہ سکول ایجوکیشن کا سفیر بنانے کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایم پی ایز کو سفیر بنانے کے حوالے سے دوپہر کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں 36 ایم پی ایز کے نام شامل تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کچھ ہی گھنٹے بعد اپنا جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔