0
Saturday 4 Jan 2025 01:33

تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل

تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریگولربنچز تشکیل دیئے، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا، بینچ 2 میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل، بینچ 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ اسی طرح بینچ نمبر 4 میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے، بینچ 5 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔ خیال رہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش