0
Friday 3 Jan 2025 23:08

پاراچنار کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم نے دینی جماعت ہونے کا حق ادا کیا، آغا راحت حسین

پاراچنار کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم نے دینی جماعت ہونے کا حق ادا کیا، آغا راحت حسین
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد گلگت سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاراچنار کی صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم نے دینی جماعت ہونے کا حق ادا کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کی صورتحال پر جس طرح ایم ڈبلیو ایم نے کردار ادا کیا، وہ لائق تحسین ہے۔ اس جماعت کے دھرنوں کی وجہ سے ایک باوقار معاہدہ عمل میں آیا، ایم ڈبلیو ایم نے مشکل حالات میں دھرنوں کی قیادت کی اور انہیں پرامن رکھا۔ انہوں نے کراچی میں دھرنوں کیخلاف طاقت کے استعمال اور شہلا رضا کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت نے ایک تکفیری جماعت کی خوشنودی کیلئے گھناؤنا حرکت کی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1182218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش