0
Friday 3 Jan 2025 22:53

پاکستان ترجیح ہے اس کیلئے ملکر بات کریں گے، علی امین گنڈاپور

پاکستان ترجیح ہے اس کیلئے ملکر بات کریں گے، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اس طرح کی بات چیت کرنا نامناسب ہے کہ احتجاج میں گولی نہیں چلی،  اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کی بات وزیراعظم نے خود کی، میں نے کہا تھا کہ 58 زخمی اور 13 شہید ہیں، 45 تاحال لاپتہ ہیں لیکن وزیراعظم کی اس طرح کی بات چیت کرنا نامناسب ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو  اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر کوئی تحفظات ہیں تو بات کرنی چاہیے۔

علی امین گنڈاپور کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس تھا، سکیورٹی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستان ترجیح ہے اس کے لیے ملکر بات کریں گے اور مل کر ہی دہشتگردی کے خاتمے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاملات مذاکراتی کمیٹی میں بات کریں گے، افغانستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، میں نے جرگے کی تجویز دی ہے، ابھی کوشش ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش