اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو ویزا ملنے میں مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔