اسلام ٹائمز۔ نئے سال کی تقریبات میں ابو ظہبی 6 عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے تیار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں 53 منٹ کی آتش بازی منعقد ہوگی، ہر گھنٹے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جورات 12 بجےتک جاری رہےگی۔ نئے سال کی تقریبات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوں گی، 6 ہزار ڈرونز فضا میں پرواز کریں گے، 3 ہزار ڈرونز کی مدد سے ہیپی نیو ایئر لکھا جائے گا۔ ایک لاکھ سے زائد غبارے بھی ہوا میں اڑائے جائیں گے۔