اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے فیصلے کی اپیل پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، مین ہیٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ پر 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔
1996ء میں امریکی صحافی خاتون نے ٹرمپ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا، 2022ء میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025ء کو امریکہ کے نئے صدر کا حلف اٹھانا ہے، وہ دوسری مرتبہ امریکی صدارت کا حلف اٹھائینگے۔