0
Monday 30 Dec 2024 23:12

خیبر پختونخوا حکومت کا شادی کرنیوالی مستحق لڑکیوں کو 2 لاکھ روپے دینےکا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا شادی کرنیوالی مستحق لڑکیوں کو 2 لاکھ روپے دینےکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں زکوٰۃ اور جہیز فنڈز کے استعمال کے علاوہ دیگر فلاحی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر اجتماعی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہیز فنڈز سے صوبے کی 4 ہزار سے زائد مستحق لڑکیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی، شادیوں کی اجتماعی تقریبات صوبائی حکومت کے خرچے پر منعقد کی جائیں گی، شادی کرنے والی مستحق لڑکیوں کو 2، 2 لاکھ روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جہیز فنڈز کے تحت شادیوں میں اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ حق صرف حقدار کو ملے، صوبے میں غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے معذور طلبہ کو وہیل چیئر دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معذور طلبہ کو وہیل چئیر دی جائیں گی۔ اجلاس میں سینئر سٹیزنز کے لیے اولڈ ایج ہوم قائم کرنےکا فیصلہ بھی ہوا۔ اولڈ ایج ہوم میں بزرگ شہریوں کے لیے رہائش کے علاوہ تفریح کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یتیم بچوں کے لیے یتیم کارڈ کا اجراء کیا جائےگا، یتیم کارڈ کے ذریعے اسکول کی سطح پربچوں کو 5 ہزار روپے ماہانہ دینےکی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں عمر رسیدہ بیواؤں کے لیے راشن کارڈ کے اجراء کی تجویزپر بھی اتفاق ہوا۔ راشن کارڈ کے تحت عمر رسیدہ بیواؤں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینےکی تجویز دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1181486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش