0
Monday 30 Dec 2024 23:10

علامہ راجہ ناصر کی بات درست ہے کہ راستے بند کرنا عقلمندی یا احتجاج نہیں، ناصر حسین شاہ

علامہ راجہ ناصر کی بات درست ہے کہ راستے بند کرنا عقلمندی یا احتجاج نہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ‏علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شکر گزار ہیں کیونکہ یہ وقت عقل اور ذمہ داری سے کام لینے کا ہی ہے اور اس سلسلے میں ہم خود بھی اپنے پارچنار کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بات بالکل درست ہے کہ لوگوں کو راستے بند کرکے پریشان کرنا عقلمندی یا احتجاج نہیں، تمام دھرنا گزاروں سے بھی درخواست کریں گے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی درخواست کو مقدم جانتے ہوئے جہاں جہاں سڑکیں بند کی ہوئی ہیں وہاں ٹریفک کی روانی ممکن بنائیں، ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش