0
Monday 30 Dec 2024 23:06

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر کا پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر گہری پر تشویش کا اظہار 

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر کا پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر گہری پر تشویش کا اظہار 
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اسداللہ بھٹو نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے حسی اور ملک میں اشتعال انگیز ماحول ہے، جب سیکیورٹی فورسز خود ہی محفوظ نہیں تو پھر وہ عوام کی کیا حفاظت کریں گے، اس پر بھی سنجیدہ حلقوں کو سوچنا چاہیئے کہ یہ صورتحال یہاں تک کیوں پہنچی، بلوچ عوام کا حق حاکمیت تسلیم اور محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے، دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے، طاقت اور آمرانہ اقدامات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، اس طرح کی پالیسیوں اور ماضی میں سابق وزیراعلیٰ نواب اکبر بگٹی کیخلاف طاقت کے استعمال نے چنگاری کو آتش فشاں بنادیا، صوبہ بلوچستان آج انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے، گوادرپورٹ اور سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ کو ناکام بنانے کے لیے ہمارا دشمن بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ہمیشہ بات چیت اورایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، نائن الیون سے پہلے پاکستان میں بم دھماکوں اور خودکش حملوں کا کوئی تصور نہیں تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 1181483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش