0
Monday 30 Dec 2024 23:01

کراچی میں 48 گھنٹے میں دھرنے ختم کرانے کا حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا، پاکستان سنی تحریک

کراچی میں 48 گھنٹے میں دھرنے ختم کرانے کا حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا، پاکستان سنی تحریک
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں 48 گھنٹے میں دھرنے ختم کرانے کا حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا، 48 گھنٹے مکمل ہوتے ہی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے، مرکز اہلسنت پر مشاورت کیلئے نائب سربراہان، مرکزی رہنماؤں، مرکزی رابطہ کمیٹی، کراچی امیر و رابطہ کمیٹی، علما بورڈ کا اجلاس آج رات 8 بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ تمام صوبائی صدور بذریعہ ٹیلی فون رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بگن، بوشہرہ، لوئر کرم اہلسنت کی آبادیوں پر جدید اسلحے سے حملہ کرنیوالے ظالم مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں، دھرنوں کی آڑ میں ایرانی ایجنڈ ے کو فروغ دے کر ملک میں انتشار کی آگ بھڑکائی جارہی ہے، پاکستان سنی تحریک پر امن جماعت ہے، ہم ہر سازش کا خاتمہ آئینی و جمہوری طور پر کرینگے، کارکنان و عوام کسی بھی فیک نیوز پر کان نہ دھریں، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی 48 گھنٹے مکمل ہونے پر کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کارکنان و عوام اہلسنت مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش