0
Monday 30 Dec 2024 00:49

چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں، اثاثے منجمد

چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں، اثاثے منجمد
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انھوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔ ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔ یاد رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہے ان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1181284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش