0
Sunday 29 Dec 2024 19:27

مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے، مراد علی شاہ

مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ایکٹ آفیشل گزٹ میں آیا ہے، صدر نے دستخط کئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے امریکی بیان بارے کہا کہ امریکا آکر عمران خان کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلاء سے بات کرے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی پر کیس نہیں تو وہ پریشان کیوں ہوتے ہیں، اپنے وکیلوں سے بات کریں۔
خبر کا کوڈ : 1181229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش