QR CodeQR Code

مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے، مراد علی شاہ

29 Dec 2024 19:27

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امریکا آکر بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلاء سے بات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ایکٹ آفیشل گزٹ میں آیا ہے، صدر نے دستخط کئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے امریکی بیان بارے کہا کہ امریکا آکر عمران خان کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلاء سے بات کرے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی پر کیس نہیں تو وہ پریشان کیوں ہوتے ہیں، اپنے وکیلوں سے بات کریں۔


خبر کا کوڈ: 1181229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181229/مدارس-ایکٹ-پر-تمام-سٹیک-ہولڈرز-سے-بات-کریں-گے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com