0
Wednesday 13 Nov 2024 02:12

اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو زچ کرنے کیلئے لایا گیا، شیر افضل مروت

اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو زچ کرنے کیلئے لایا گیا، شیر افضل مروت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو زچ کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 2، 3 لاکھ پاکستانی کسی بھی علاقے سے نکل آئیں تو کافی ہیں، دوسرے علاقوں کی دیکھا دیکھی، پنجاب سے بھی لوگ نکلیں گے۔ اگر حتمی احتجاج میں ہم ناکام ہوئے تو 6 ماہ تک دوبارہ مومنٹم نہیں بن سکے گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، عدالتی فیصلوں کے باوجود آج پھر جیل میں دفعہ 144 کا جواز بنایا گیا، اس کا نفاذ جیل کے اندر ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے نرمی کی توقع نہیں ہے، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا، پہلے لوگوں کو تھانے، کچہری، ایف آئی آر سے ڈر لگتا تھا اب خوف دور ہوگیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم ڈر جائیں تو یہ کامیاب، ہم نہ ڈریں اور بڑی تعداد میں نکل آئے تو یہ خود ڈر جائیں گے، اب پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے ذہن میں بٹھانا ہے کہ یہ احتجاج حتمی ہے۔ پی ٹی آئی راہنما نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں ہونا چاہیے اگر نکلنا ہے تو پھر گرفتاری بھی ہے آنسوگیس کی شیلنگ بھی ہوگی، 2-3 لاکھ افراد کسی بھی علاقے میں نکل آئیں تو بہت ہیں، 3 لاکھ بنگلا دیشی شہری نکلے اور وہاں کی پوری حکومت کو تہس نہس کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1172277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش