0
Wednesday 13 Nov 2024 01:21

نارووال میں ایک ہی دن میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے 23 سے زائد افراد زخمی

نارووال میں ایک ہی دن میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے 23 سے زائد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایک ہی دن میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے 23 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے مطابق باؤلے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں چھوٹے بچے اور خواتین شامل ہیں، 23 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باؤلے کتے نے محلہ جیلانی کالونی، مین بازار، موتی گیٹ محلہ میں شہریوں کو کاٹا ہے۔ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ آوارہ باؤلے کتے کو مار کر دفنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش