0
Wednesday 13 Nov 2024 01:08

پی ٹی آئی کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے، میاں جاوید لطیف

پی ٹی آئی کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے،  میاں جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کے سینئر راہنما میاں جاوید لطیف نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے اپوزیشن راہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا گیا، اگر گرفتار کیا گیا تو رہا کیوں کیا گیا۔؟ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتے تھے تو ہمارے گھر والوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، اداروں کے اندر کچھ بااثر شخصیات سہولت کاری دے رہی ہیں، جنرل فیض حمید کے اثرات ابھی مختلف اداروں میں موجود ہیں۔ راہنما نون لیگ نے کہا کہ لطیف کھوسہ، زلفی بخاری کہتے ہیں کہ امریکہ سے حکم نامہ آئے گا، پہلے زمان پارک اور اب خیبرپختونخوا میں لوگوں کی ٹریننگ ہورہی ہے۔ خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، سہولت کاروں کے چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1172269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش