0
Wednesday 13 Nov 2024 00:37

خواجہ آصف سموگ کی صورتحال پر بیوروکریسی پر برس پڑے

خواجہ آصف سموگ کی صورتحال پر بیوروکریسی پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سموگ سے متعلق چارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ صرف شور ہے کہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چارٹ ملاحظہ فرمائیں، آپ کو اصلی ملزم نظر آئیں گے جن کا نام ہی نہیں آتا، اسموگ کی اصل وجہ ٹرانسپورٹ ہے، فصلوں کی باقیات تو موہنجو داڑو کے وقت سے جلائی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی سرپرستی میں رشوت کے زور پر اسموگ پھیلائی جارہی ہے اور ملبہ فصلوں کی باقیات پر ڈال دیا جاتا ہے جب کہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے کہ اسموگ بھارت سے آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل حکمران یعنی انتظامیہ اور نوکر شاہی نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، کہتے ہیں کہ سموگ کی بڑی وجہ فصلیں جلانا ہے۔ اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی یہ بتاتی ہے کہ سموگ بھارت سے امپورٹ ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہوا مشرق سے مغرب کی طرف کی چل رہی ہے، یہ بتائیں کہ جب ہوا مغرب سے مشرق کی طرف چلے گی تو پھر کیا ہوگا؟۔ واضح رہے کہ پاکستان کے تمام شہر اور دیہات کئی روز سے شدید آلودگی کی زد میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1172264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش