0
Wednesday 13 Nov 2024 00:16

پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں، پیجز اور یو آر ایل بلاک

پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں، پیجز اور یو آر ایل بلاک
اسلام ٹائمز۔ توہین آمیز اور غیر اخلاقی مواد کی سوشل میڈیا پر بھرمار کیوجہ سے پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں ،پیجز، یو آر ایل بلاک کردئیے گئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان یومیہ 829 غیراخلاقی اور توہین آمیز پوسٹس بلاک کرنے کی درخواست کر رہا ہے، پچھلے تین سال میں پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپس کو ساڑھے آٹھ لاکھ پوسٹس ہٹانے کی درخواست کی۔ تین لاکھ سے زائد غیراخلاقی پوسٹس والے یو آر ایل کو بلاک کروایا کیا گیا، نو ہزار سے زائد توہین عدلیہ، ججز کرنے والے یو آر ایل بلاک کروائے گئے، ایک لاکھ سے زائد دفاعی اداروں کو نشانہ بنانے والے یو آر ایل کو بلاک کروایا گیا۔ 

سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد اسلام مخالف پوسٹس والے پیچز کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر والے پیچز کو بلاک کروایا گیا۔ 53 ہزار سے زائد یوٹیوب پوسٹس کو بلاک کروایا گیا ہے، ڈیڑھ لاکھ ٹک ٹاک پوسٹس کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے، ڈیڑھ لاکھ فیس بک پوسٹ کو بلاک کروایا گیا ہے۔ اسی طرح پچاس ہزار ایکس پوسٹ کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے، چوبیس ہزار انسٹا گرام پوسٹ والے یوآر ایل کو بند کروایا گیا ہے۔ ایف آئی اے اور دوسرے متعلقہ اداروں کی درخواستوں پر پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیوں سے یہ مواد ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1172259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش