0
Tuesday 12 Nov 2024 23:51

سرمایہ کاروں کی پشاور آمد، سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں پیش

سرمایہ کاروں کی پشاور آمد، سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں پیش
اسلام ٹائمز۔ سرمایہ کاروں کی پشاور آمد، سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر توجہ دلاؤ نوٹس خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 100 سے زائد معدنیات کے گودام ہیں، پشاور میں جیم سٹون کا کاروبار بھی ہے، جس کی خریداری کے لئے باہر سے لوگ آتے ہیں۔ نوٹس کے متن کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے تنگ کیا جاتا ہے، اس سے ایک جانب صوبے کی بدنامی ہوتی ہے تو دوسری جانب کاروبار پر بھی اثر پڑتا ہے۔ ایوان کی منظوری سے توجہ دلاؤ نوٹس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1172258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش