0
Tuesday 12 Nov 2024 23:36

پاکستان میں سکھوں، ہندوؤں کو اپنی پہچان دی، آئینی عہدوں پر بھی فائز رہے، سردار سلیم حیدر

پاکستان میں سکھوں، ہندوؤں کو اپنی پہچان دی، آئینی عہدوں پر بھی فائز رہے، سردار سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھوں اور ہندوؤں کو اپنی پہچان دی ہوئی ہے اور وہ پاکستان کے آئینی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے آپ یہاں گورنر ہاؤس میں آئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سکھ یاتریوں کو عزت دی ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آپ سب یہاں آئے ہیں یہ سب آپ نے ہندوستان میں جا کر بتانا ہے کہ پاکستان میں کس طرح سے آپ کو پیار ملا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کی جہاں بات ہوتی ہے پاکستان نے ہمیشہ قربانی دی ہے، جب بھی پاکستان کو ہندوستان نے بلایا پاکستان ہمیشہ وہاں گیا، مشکل ہوتا ہے کھیلنا وہاں پر لیکن ہم گئے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اگر انڈیا نہیں آئے گا تو یہ اچھا امیج نہیں جائے گا دنیا میں، چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو آنا چاہئے، کھیلوں کے ذریعے ہی امن آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش